ڈبلن میں پاکستان اور آئر لینڈ کے تیسرے فیصلہ کن ٹی ٹوینٹی میچ میں  پاکستانی باؤلرز نےپندرھویں، سولہویں اور سترھویں اوور میں تین قیمتی وکٹیں گرا کر  آخری اوورز آئرش  سائیڈ کی بڑا مجموعہ بنانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔   بیٹر جارج ڈوکریل  17 ویں اوور میں 6 رنز  بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ  کرٹیس کیمفر  ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ مارک ایڈائر  19 ویں اوور کی تیسری گیند پر آؤٹ ہوئے، ان کا انفرادی سکور ایک تھا۔ بیس اووروں کے اختتام پر  سات وکٹیں گنوا کر آئرش ٹیم  178 رنز بنا سکی ہے۔

پندرھویں اوور کی پانچویں گیند پر آئر لینڈ کے سب سے خطرناک بیٹر لورکن ٹکر عماد وسیم کی گیند پر صائم ایوب کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ آئرلینڈ کی ٹیم   16  اووروں  کے اختتام پر  149 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ لورکن ٹکر  41  گیندوں سے 73  رنز بنا کر واپس گئے، انہوں نے  13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے یہ مجموعہ بنایا۔

 آج  سیریز کے فیصلہ کن میچ کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر شاہین آفریدی نے اوپنر ایڈائر کی وکٹ گرا دی تھی۔ اس کے بعد آئرش بیٹر کچھ ہی دیر دباؤ میں رہے تھے اور  بالبرنی نے ٹکر کے ساتھ مل کر ٹیم کا رن ریٹ بڑھانے میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔ بالبرنی اور ٹکر کی پارٹنر شپ 85 رنز کی رہی۔

آئرش سائیڈ کی دوسری وکٹ  11 ویں اوور کی پانچویں بال پر گری جب اوپنر اینڈریو  بالبرنی عباس آفریدی کی بال پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ بالبرنی نے 26 گیندوں سے  35 رنز بنائے اور ٹیم کو  ابتدا میں پڑنے والی مشکل سے سمجھداری کے ساتھ نکالا۔ 

  آئرلینڈ کے اوپنر  اینڈریو بالبرنی نے شاہین آفریدی کو پہلے اوور میں دو چوکے مار کر جارحانہ اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے اوپنر  روز ایڈائر نے عامر خان کو چھکا مار کر اپنا اکاؤنٹ اوپن کیا۔

   پہلے اوور میں آئرش ٹیم کا رن ریٹ 10 تک گیا تھا جو بعد مین کم ہو کر 8 رہ گیا۔ دوسرے اوور میں ایڈائر نے چھکا تو مار دیا لیکن پاکستان نے رن ریٹ تب بھی کنٹرول کر لیا اور دو اوورز کے اختتام پر رن ریٹ 6.2 رہ گیا۔ تیسرے اوور میں ایڈائر کی وکٹ گرنے کے بعد رن ریٹ مزید کم ہو کر  5.33 رہ گیا۔

تین  اوورز کے اختتام پر آئر لینڈ کا مجموعہ16  رنز ہے، اینڈریو بالبرنی 8 رنز اور لورکن ٹکر  1  رن کے ساتھ وکٹ پر ہیں۔ روز  ایڈائر8  گیندوں سے 7 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

آج کے میچ کی زیادہ اہمیت اس لئے ہے کہ اس میچ سے سیریز کا فیصلہ ہو گا۔

ٹاس

آج میچ کیلئے ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیتا اور دوسرے ٹی ٹوینٹی کی طرح اس میچ میں بھی انہوں نے ٹاگٹ کو چیز کرنے کا فیصلہ کیا۔


Card image cap
شکیب الحسن سیلفی لینے والے مداح سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن سیلفی لینے والے مداح سے الجھ پڑے۔

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا شمار بہترین آل راؤنڈر میں ہوتا ہے لیکن ان کی جارح مزاج ہونے کے سبب وہ اکثر تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں شکیب الحسن کو غصے میں دیکھا گیا۔

دراصل ڈھاکہ پریمیئر میں شیخ جمال دھانمنڈی کلب اور پرائم بینک کرکٹ کلب کے درمیان میچ سے قبل ایک مداح نے ان سے سیلفی لینے کی درخواست کی۔

شکیب الحسن کوچ محمد صلاح الدین اور سہیل اسلام سے گفتگو کررہے تھے کہ مداح ان کے پاس آیا اور سیلفی لینے کی درخواست کی، گفتگو میں رکاوٹ شکیب برداشت نہ کرسکے اور فون چھینتے ہوئے اسے مارنے کی دھمکی دی۔

اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں وہ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ کرنے کی اپیل کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہے تھے جس میں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد میتھیوز کے بھائی ٹریون میتھیوز نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر شکیب سری لنکا آئے تو ان پر پتھراؤ کیا جائے گا۔

شکیب الحسن ماضی میں فیصلہ حق میں نہ آنے پر میچ آفیشلز پر غصہ نکال چکے ہیں۔


مصنوعی ذہانت کی بین الاقوامی کرکٹ میں بھی انٹری

سائنسی ترقی کے بعد مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) جہاں دیگر شعبوں میں قدم جما رہی ہے وہیں اب اس کی انٹری کرکٹ کے کھیل میں بھی ہو گئی ہے۔

تیز رفتار سائنسی ترقی نے جہاں کئی چیزوں کی حیران کن ایجاد سے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، وہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) بھی مختلف شعبوں میں اپنا رنگ جما رہی ہے۔ کئی شعبوں میں قدم جمانے کے بعد آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے کرکٹ کے میدانوں میں بھی انٹری دے دی ہے۔

انگلینڈ ویمنز ٹیم کی ہیڈ کوچ جان لوئس نے ٹیم کے انتخاب میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلش ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ جان لوئس نے انکشاف کیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کس طرح مصنوعی ذہانت کو کرکٹ میں سلیکشن ٹول کے طور پر اسعتمال کر رہا ہے اور گزشتہ موسم گرما کی ایشز سیریز ڈرا کرنے میں اے آئی ٹیکنالوجی نے مدد فراہم کی۔

انہوں نے یہ انکشاف گزشتہ دنوں پاکستان کے خلاف ویمنز ٹیم کے اعلان کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے آپ مخالف ٹیم کے مقابلے میں اپنی ٹیم کی استعداد کار کا اندازہ لگا سکتی ہے جس سے ٹیم سلیکشن میں آسانی ہوتی ہے۔

لوئس نے کہا کہ وہ حریف ٹیم اور اپنی ٹیم کی نقل اے آئی ماہرین کو دے کر ٹیم سلیکشن میں مدد لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 11 مئی سے شروع ہو گی جس کے بعد اتنے ہی میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کھیلنے کے لیے قومی ٹیم ندا ڈار کی قیادت میں انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024, قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

 لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کردی، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ یہ ٹیم پہلے کی طرح کی وہی ٹیم ہے جو پہلے ورلڈ کپ کی ٹراگی لیکر آئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی تقریب رونمائی،  چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی قذافی سٹیڈیم میں کرکٹرز کے ہمراہ کٹ کی رونمائی کی۔تقریب میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم،  محمد رضوان،  نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر شریک ہیں۔
کٹ کی رونمائی کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم آج رات ورلڈکپ کے لئے روانہ ہورہی ہے، ٹرافی جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر پی سی بی نے دینا ہے، پی سی بی کاپیسہ کھلاڑیوں کی محنت اور خون پسینے سےکمایا ہواہے۔محسن نقوی نے مزید کہا میری دعا ہے کہ یہ با برکت کٹ ہو ، اللہ کا کرم ہوا تو 2009 کی ٹرافی کےساتھ 2024 کی ٹرافی بھی ٹیم لیکر آئے گی ، ٹیم میں بیت پوٹینشل ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے امپائرز ااور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سنسنی خیز لمحات شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ یکم جون سے یہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلی بار امریکا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے جس میں ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امپائرز ور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 امپائرز اور 6 میچ ریفریز تعینات کیے جائیں گے۔

پاکستان کے راشد ریاض اور آصف یعقوب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے جب کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز میں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں 28 دنوں کے دوران 56 میچز کھیلیں گی۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پچ لگانے کا آغاز

میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں ہوگا جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

ویرات کوہلی سے متعلق سوال پر روہت شرما کی طنزیہ مسکراہٹ، ویڈیو وائرل

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ویرات کوہلی سے متعلق سوال پر طنزیہ مسکراہٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان چند روز قبل کیا روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

تاہم آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کے سلو اسٹرائیک ریٹ کو لے کر بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔

چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نیوز کانفرنس کررہے تھے اس دوران صحافی نے ویرات کوہلی کے سلو اسٹرائیک ریٹ سے متعلق سوال کیا۔

جواب میں روہت شرما طنزیہ انداز میں مسکرا دیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، روہت شرما نے مزید کچھ نہیں کہا لیکن چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کوہلی کی حمایت میں بول پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر ویرات کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر بات نہیں کررہے وہ آئی پی ایل میں زبردست فارم میں ہیں، ورلڈ کپ میں تجربہ اہمیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 1141 رنز بنا رکھے ہیں ان کا بیٹنگ اوسط 81.50 اور اسٹرائیک ریٹ 131.30 ہے۔

بھارت کا 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ:

بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، یشسوی جیسوال، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنٹ، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شیوم ڈوبے، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا اور محمد سراج شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں رنکو سنگھ، شبھمن گل، خلیل احمد اور اویش خان شامل ہیں۔

یوکرین نے صدر زیلنسکی کو قتل ہونے سے کیسے بچایا؟

یوکرین نے صدر زیلنسکی کو قتل ہونے سے کیسے بچایا؟