وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی میانوالی کے علاقے مسلم کالونی میں شہید میجر بابر خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان نارتھ کے  شہید میجر  بابر خان کے والد نور خان  سے ملاقات کی، انہیں دلاسہ دیا۔ محسن نقوی  شہید میجر بابر خان کے بھائیوں کیپٹن ناصر اور سہیل خان سے ملے اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر بابر خان کے والد نور خان کے بلند حوصلے کو سراہا، کہا کہ قوم کو آپ جیسے بلند حوصلہ والد  پر فخر ہے ۔ شہید میجر بابر خان جیسے دلیر بیٹے کے والد کو پوری قوم کا سلام ہے۔ آپ جیسے والد کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیاہے۔ شہید میجر بابرخان کے والد کا حوصلہ پاک دھرتی کے مضبوط وجود کی علامت ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور شہید میجر بابر خان بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔

محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید میجر بابر خان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، انہوں نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا کی ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر شہید میجر بابر خان کی جرات کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا کہ جس قوم کے پاس شہید میجر بابر خان  جیسے بہادر سپوت ہوں، اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔ شہید بابر خان قوم کا ہیرو ہے۔ پاک دھرتی کے بہادر سپوت میجر بابر خان نے جان دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قوم کو بجا طور پر میجر بابر خان جیسے بہادر بیٹوں پر ناز ہے۔ شہید میجر بابر خان قوم کا ہیرو ہے اور پاکستانی قوم اس جری ہیرو کی لازوال قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن پوری طاقت سے جاری رہے گا۔ 

فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساوتھ کے بریگیڈئر عامر  ، ڈپٹی کمشنر میانوالی، ڈی پی او میانوالی اور اعلی سول و عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ 

Card image cap
’آزادکشمیر کیلیے 23 ارب روپے کا اعلان‘

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کیلئے 23 ارب روپے کا اعلان کیا اب اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک ختم ہوچکی۔

کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے معاملے پر کل ہماری میٹنگ ہوئی جس میں صدر آصف زرداری ،سیاسی قائدین ، اتحادیوں اور آزادکشمیرحکومت جمع ہوئی اور طویل مشاورت کے بعد ہم نے آزادکشمیر سے متعلق اہم فیصلے کئے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ایک احتجاجی تحریک شروع ہوئی ان کے مطالبات سنے اور تحریک کے مطالبات پر اتفاق رائے کیاگیا، وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کیلئے23ارب روپے کا اعلان کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کےعوام سے میں چند روز میں خود بھی ملنے جاؤں گا یہ اجتماعی کاوشوں کے نتیجے میں آزادکشمیر میں احتجاجی تحریک ختم ہوچکی مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اس احتجاجی تحریک میں جانی نقصان ہوا، آزادکشمیر میں ایک سپاہی ، کچھ شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم نےجیسے فرمایا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہمیں بطور ریاست اورنمائندوں کو ہمیں عوام کی باتوں کو سننا اور سمجھنا چاہیے ہمیں مل بیٹھ کر معاملات کو طے کرنے کی کوشش کو فروغ دینا چاہیے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ آزادکشمیر کی حکومت نے تحمل سے کام لیا کچھ لوگ سوچ کر آئے تھے کہ اس تحریک کی آڑ میں امن وامان تباہ اورمعاملات خراب کرنا ہے انسانی جانیں گئیں جس کا ہم سب کو افسوس ہے تاہم صدر مملکت آصف زرداری ،وزیراعظم آزادکشمیر ،سرکاری افسران کا شکرگزار ہوں کہ معاملہ حل ہو گیا۔

Card image cap
مریم نواز نے راک سالٹ کی غیر قانونی لیزیں معطل کرنے کا حکم دے دیا

: پنجاب کی صوبائی کابینہ نے اپنے ساتوں اجلاس میں متعدد اہم امور پر فیصلے کر دیئے۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 7 واں اجلاس منگل کے روز ہوا۔مریم نواز کی فوری طور پر راک سالٹ کی غیرقانونی لیز معطل کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے سالٹ مائنز کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف نیب سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔  کابینہ نے راک سالٹ 2023 ترمیم شدہ پالیسی کی توثیق بھی کر دی۔ 

اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیروں، ،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کے ساتھ  تمام محکموں کے سیکرٹریزاور دیگرافسروں نے بھی شرکت کی۔  صوبائی کابینہ نے حکومت پنجاب کی ایڈورٹائز منٹ پالیسی برائے سال 2024 ء کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں 2016ء سے 2022ء کی سپیشل آڈٹ رپورٹس، پراجیکٹ اورپرفارمنس آڈٹ رپورٹس پیش کی گئیں۔  
وزیراعلیٰ مریم نواز نے راک سالٹ مائنز کی لیز  سے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کی ہدایت کر دی۔  کابینہ نے راک سالٹ لیز میں کرپشن کے  ذمہ داروں کیخلاف نیب سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ کابینہ نے راک سالٹ 2022 اور راک سالٹ 2023 ترمیم شدہ پالیسی 2023 ء کی توثیق بھی کر دی۔
کابینہ نے پرائمری اورسکینڈری ہیلتھ میں خالی آسامیوں پر بھرتی پر پابندی اٹھانے کی منظوری دی۔

کابینہ نے  پالیسی اینڈ سٹریٹجک پلاننگ یونٹ کے 23 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری بھی دے دی۔
صوبائی وزیر بلال یاسین نے کابینہ کے روبرو  اہم تعیناتیوں کے لیے وزارتی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی۔

13 ارب ڈالر نمک کے معدنی اثاثے عوام کی امانت ہے ، مریم نواز شریف

Card image cap
بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے

پنجاب پولیس کے بعد بیورو کریسی میں بھی اعلیٰ سطح کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس منیجمنٹ PRMPU سلمیٰ سلیمان کی خدمات وزیر اعلیٰ آفس کے سپرد کر دی گئیں، گریڈ 18 کے محمد احمد کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ریسورس منیجمنٹ PRMPU تعینات کر دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سے گریڈ 18 کے حسین احمد رضا چودھری اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خوراک عدیل حیدر کی خدمات وزیر اعلیٰ آفس کے سپرد کر دی گئیں، حکومت نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

 قبل ازیں پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے، صابر حسین کو ڈی ایس پی ایس پی یو لاہور، محمد نعمان کو ڈی ایس پی صدر سیالکوٹ اور محمد عامر خان کو ڈی ایس پی ایس پی یو فائیو لاہور تعینات کر دیا گیا۔

 مجاہد اقبال کو ڈی ایس پی یزمان بہاولپور، ایاز خان ڈی ایس پی بھونگ رحیم یار خان،اختر نواز ڈی ایس پی کامونکی گوجرانوالہ،محمد فہیم ڈی ایس پی کوٹ مومن سرگودھا اور سعید احمد کو ڈی ایس پی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ لگا دیا گیا ہے۔

Card image cap
امتحان دینے والے طلبا کیلیے اچھی خبر!

اسلام آباد: طلبا کیلیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے امتحانی پرچوں کے دوران مراکز میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

نیپرا نے طلبا کو درپیش مشکلات پر بجلی کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی پرچوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو برقرار رکھا جائے۔

بجلی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ امتحانی سیشن کے دوران لوڈشیڈنگ نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے، بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ناکامی کے نتیجے میں ریگولیٹری کارروائی ہو سکتی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اتھارٹی کو امتحانی سیشنز کے دوران لوڈشیڈنگ کی شکایات ملی ہیں، لوڈشیڈنگ نے طلبا کیلیے امتحانی پرچوں کے دورانیے میں نمایاں رکاوٹیں پیدا کیں۔

اعلامیے کے مطابق بجلی کمپنیاں اپنے صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں، کوئی بھی رکاوٹ طلبا کی کارکردگی کو بُری طرح متاثر کر سکتی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سالانہ امتحانات میں لوڈشیڈنگ کے باعث طلبا سخت گرمی میں امتحانی مرکز میں پرچہ دینے پر مجبور ہیں جس سے ان کے نتائج متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

گورنمنٹ گرلز سیکنڈری کیمپس اسکول جیکب لائن میں الیکٹرک سسٹم میں خرابی ہوئی۔ اسکول عملہ چوتھے روز بھی فنی خرابی دور نہ کر سکا۔ طلبا سخت گرمی میں امتحانی مرکز میں پرچہ دینے پر مجبور رہے۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ پسینے سے کاپیاں خراب ہوتی ہیں، بچوں کے نتائج متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بورڈ آفس اور محکمہ تعلیم توجہ دینے کو تیار نہیں۔


کوریا اہم منصوبے کیلیے پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر دینے پر آمادہ ہوگیا

اسلام آباد: کوریا اور پاکستان کے درمیان 26-2024 میں اہم منصوبے طے پایا ہے جس کے تحت اسلام آباد کو 90 کروڑ ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ کوریا کا اقتصادی تعاون فنڈز پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے، کوریا کا ایگزم بینک رقم پاکستان کو فنڈ کرے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای ڈی سی ایف نے پاکستان کو 3 سالوں میں 90 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، کوریا کی جانب سے جامشورو میں بچہ اسپتال کی تعمیر کیلیے 6 کروڑ ڈالر کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور کوریا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کی نئی کوششوں کا عزم کیا گیا، معاہدے پر جوائنٹ سیکریٹری ساجد منظور ڈائریکٹر ایشیا ٹیم نے دستخط کیے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای ڈی سی ایف مشن نے پاکستان کے مختلف محکموں کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں، منصوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور صحت کی دیکھ بھال بھی شامل ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے ایگزم بینک کوریا کے وفد سے ملاقات کی تھی اور ترقیاتی منصوبوں پر اشتراک پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

احد چیمہ نے ای ڈی سی ایف کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا عہد کرتے ہوئے کہا تھا کہ منصوبوں کی مؤثر تیاری سے پاکستان اور کوریا میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان اور کوریا میں تعاون کو مضبوط کرنے کیلیے اقدامات پر اتفاق ہوا جبکہ پاکستان میں کوریا کے تعاون سے نئے منصوبے متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان اقتصادی تعاون کی مضبوطی پر بات چیت ہوئی، ای ڈی سی ایف کے تحت آئندہ منصوبوں کے جلد نفاذ کی توقع ہے۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر 76 ارکان کی معطلی کا امکان

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر76 ارکان کی معطلی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں عدالتی فیصلے پر مشاورت اور تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آج باقاعدہ منظوری اور اہم فیصلے کا امکان ہے ، جس سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص سیٹوں پر 76ارکان کی معطلی ہوسکتی ہے۔

قومی اسمبلی کی 23 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 53 نشستیں شامل ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرے گا۔

سپریم کورٹ مخصوص سیٹوں پر الیکشن کمیشن اورپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کیا تھا، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کومعطل کررہے ہیں ، فیصلوں کی معطلی صرف اضافی سیٹوں کو دینےکی حدتک ہوگی، عوام نے جوووٹ دیااس مینڈیٹ کی درست نمائندگی پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔

جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مخصوص نشستیں ایک ہی بارتقسیم کی گئیں،دوبارہ تقسیم کامعاملہ ہی نہیں، تو جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ پھر الیکشن کمیشن کا حکمنامہ پڑھ کر دیکھ لیں۔

جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا زیادہ نشستیں بانٹنا تناسب کے اصول کےخلاف نہیں، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ میں بتاتا ہوں الیکشن کمیشن نےاصل میں کیا کیا ہے تو جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کیا کیا اس سےنہیں آئین کیا کہتا ہے اسکے غرض ہے

جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل سے کہا کہ آپ جس بیک گراؤنڈمیں جا رہے ہیں اس کے ساتھ کچھ اور حقائق بھی جڑے ہیں، ایک جماعت انتخابی نشان کھونے کے بعد بھی بطور سیاسی جماعت الیکشن لڑ سکتی تھی، بغیرمعقول وجہ بتائےمخصوص سیٹیں دیگرجماعتوں میں بانٹی گئیں۔

وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کا مطلب ہوتا ہےوہ جماعت جو انتخابی نشان پر الیکشن لڑے، پارٹی کو رجسٹرڈ ہونا چاہئے۔

جسٹس مصور علی شاہ نے کہا کہ ہم آپ کو 60گھنٹے دینےکو تیار ہیں، آئین کا آغاز بھی ایسے ہی ہوتا ہےکہ عوامی امنگوں کےمطابق امور انجام دیئےجائیں گے، کیا دوسری مرحلے میں مخصوص سیٹیں دوبارہ بانٹی جا سکتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ دوسری جماعتوں کو نشستیں دینے کا فیصلہ معطل رہے گا، فیصلے کی معطلی اضافی سیٹوں کی حد تک ہو گی۔

یوکرین نے صدر زیلنسکی کو قتل ہونے سے کیسے بچایا؟

یوکرین نے صدر زیلنسکی کو قتل ہونے سے کیسے بچایا؟