ویرات کوہلی سے متعلق سوال پر روہت شرما کی طنزیہ مسکراہٹ، ویڈیو وائرل

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ویرات کوہلی سے متعلق سوال پر طنزیہ مسکراہٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان چند روز قبل کیا روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

تاہم آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کے سلو اسٹرائیک ریٹ کو لے کر بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔

چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور کپتان روہت شرما نیوز کانفرنس کررہے تھے اس دوران صحافی نے ویرات کوہلی کے سلو اسٹرائیک ریٹ سے متعلق سوال کیا۔

جواب میں روہت شرما طنزیہ انداز میں مسکرا دیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، روہت شرما نے مزید کچھ نہیں کہا لیکن چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کوہلی کی حمایت میں بول پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر ویرات کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر بات نہیں کررہے وہ آئی پی ایل میں زبردست فارم میں ہیں، ورلڈ کپ میں تجربہ اہمیت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں 1141 رنز بنا رکھے ہیں ان کا بیٹنگ اوسط 81.50 اور اسٹرائیک ریٹ 131.30 ہے۔

بھارت کا 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ:

بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، یشسوی جیسوال، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنٹ، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، شیوم ڈوبے، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا اور محمد سراج شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں رنکو سنگھ، شبھمن گل، خلیل احمد اور اویش خان شامل ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش